ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ میں فتخ ریلی نکالی، فضا ’’پاکستان زندہ باد ‘‘ کے نعروں سے گونج اُٹھی

گوجرانوالہ میں فتخ ریلی نکالی، فضا ’’پاکستان زندہ باد ‘‘ کے نعروں سے گونج اُٹھی

سٹی 42 : گوجرانوالہ میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے شہریوں نے فتخ ریلی نکالی . 

فتح ریلی میں سبزہلالی پرچم اٹھائے شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی ، ریلی کے شرکاء نے پاکستان زندہ باد افواج پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ 

شرکاء نے باآوازِ بلند کہا کہ افواج پاکستان نے پاکستانی قوم کے سر فخر سے بلند کردئیے، خون کے آخری قطرے تک افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، یہ بھارت کی نہیں بلکہ بڑی طاقتوں کی شکست ہے، ہماری پاک فوج نے بہادری سے فرانس،اسرائیلی اور روس کی جدید ٹیکنالوجی کو تباہ کردیا، مودی ہن ارام ای،گھر میں گھس کر کیسے مارتے ہیں شاہینوں نے دنیا کو بتادیا ۔