ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ؛ پاک فوج کےحق میں ریلی، مودی کا پتلا نذرِ آتش

لاہور ؛ پاک فوج کےحق میں ریلی، مودی کا پتلا نذرِ آتش

سٹی 42 : مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے پاک فوج کےحق میں ریلی نکالی گئی ہے، جو مال روڈ پہ اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔

ریلی کی قیادت رہنما مرکزی مسلم لیگ ڈاکٹر مزمل ہاشمی کر رہے ہیں، ریلی استنبول چوک سے شروع ہوکر اسمبلی ہال پراختتام پذیر ہوگی ۔ 

ریلی میں رہنما اورکارکنان کثیر تعداد میں موجود ہیں ۔ ریلی میں بھارت اور اسرائیلی پرچم نظر آتش کیے گئے، اس کے علاوہ مودی کا پتلا بھی نذر آتش کرنے سے پہلے پتلے کی پٹائی بھی کی گئی ۔  

 ڈاکٹر مزمل ہاشمی نے کہا کہ زندہ دلانِ لاہور سمیت پوری قوم کو فتح مبارک، آج کا دن یومِ فتح کے طور پر منایا جائے، پاکستانی قوم کو اس کامیابی پر سجدۂ شکر ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا ہے، لاہور عادی مجرم مودی کا جنگی جنون دریائے راوی میں بہا دیا گیا ہے، افواج پاکستان وطن کے دفاع اور دشمن کو بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر پاکستانی اس عظیم فتح پر فخر محسوس کرتا ہے، عوام اس موقع پر تحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کریں ۔