ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اینٹی ریپ ایکٹ پر عمل درآمد کے متعلق کیس کی سماعت 15 مئی کو ہوگی

اینٹی ریپ ایکٹ پر عمل درآمد کے متعلق کیس کی سماعت 15 مئی کو ہوگی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : اینٹی ریپ ایکٹ پر عمل درآمد کے متعلق کیس، لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت 15 مئی کو ہوگی ،چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کرے گا.

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ تین رکنی بنچ سماعت کرے گا ، زیادتی کیس کے ملزم واجد علی کی درخواست ضمانت پر عدالت نے اینٹی ریپ ایکٹ پر عملدرآمد کے متعلق جواب طلب کررکھا ہے ،تین رکنی بنچ نے اٹارنی جنرل فار پاکستان کو معاونت کیلئے طلب کر رکھا ہے،ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ ، پراسیکیوٹر جنرل سید فرہاد علی شاہ سمیت پولیس افسران بھی پیش ہوں گے ،کیس میں آئی جی ڈاکٹر عثمان انور ، ڈائریکٹر سائبر کرائم سمیت دیگر افسران پیش ہوچکے ہیں۔


 

Ansa Awais

Content Writer