ویب ڈیسک: پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف آپریشن "بنیان المرصوص" (آہنی دیوار) کے آغاز کے بعد سابق ڈی جی آئی ایس پی آر اور سابق کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) جنرل آصف غفور کا سامنے آ گیا۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ "نصر من اللہ و فتح قریب"(اللہ کی طرف سے مدد اور جلد فتح)
انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو براہِ راست مخاطب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ مودی! تمہیں بارہا متنبہ کیا گیا تھا کہ پاکستان کا امتحان نہ لو۔

بعد ازاں ایک اور ٹوئٹ میں جنرل (ر) آصف غفور نے اپنی ایک پوسٹ کی تصویر شیئر کی جسے ان کے مطابق ٹوئٹر نے ان کی ٹائم لائن سے ہٹا دیا تھا۔ اس تصویر میں دشمن کو للکارتے ہوئے درج تھا کہ یہ تو صرف ایک پوسٹ ہے، بھارت تم پاکستان کی مسلح افواج کا مقابلہ کیسے کرو گے؟

آصف غفور نے بھارتی مظالم پر بھی سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی! تم دہشتگرد ریاست کے سربراہ ہو اور تم نے مقبوضہ کشمیر کے معصوم کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے ہیں۔
پاکستانی عوام اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جنرل (ر) آصف غفور کے ان جرات مندانہ بیانات کو زبردست پذیرائی مل رہی ہے جبکہ آپریشن "بنیان المرصوص" کے آغاز کو بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب قرار دیا جا رہا ہے۔