سٹی42: دیپالپور کی رہائشی اقصیٰ رفیق شناختی کارڈ نہ ملنے پر سراپا احتجاج، خاتون بچوں کے ہمراہ وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچ گئی،کہتی ہیں ڈیڑھ سال سے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہی ہوں،شناختی کارڈ نہ ہونے سے نہ نوکری مل پارہی ہے نہ ہی رہائش ۔
دیپالپور کی رہائشی اقصی رفیق انصاف کی منتظر،شناختی کارڈ نہ بنائے جانے پر متاثرہ خاتون وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر پہنچ گئیں، وزیر اعلی ٰمریم نوازسے انصاف اور مدد کی اپیل کردی، کہتی ہیں میرے شوہر نے ڈیڑھ سال پہلے طلاق دے دی،بھائیوں نے یہ کہہ کر گھر سے نکال دیا کہ وہ میرے بچوں کا خرچہ نہیں اُٹھا سکتے۔
نادرا والے کہتے ہیں والد یا والدہ کو لائیں، دوسری صورت میں نادرا والے نکاح نامہ مانگتے ہیں، جوکہ میرے سابقہ شوہر کے پاس ہے۔