کور کمانڈر لاہور کا گھر  جلانے کا حکم یاسمین راشد نے دیا، عباد فاروق کا وٹس ایپ پیغام لیک

Ibad Farooq, PTI, Yasmin Rashid, Ijaz Choudhry, Core Commander Lahore Residence, PTI, Lahore Rites, Imran Khan, City42, AudioLeaks,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: تحریک انصاف لاہورر کے لیڈر میاں عباد فاروق نے ایک وٹس ایپ آڈیو  پیغام کے زریعہ تحریک انصاف کے خاص کارکنوں کے گروہ کو  اطلاع دی کہ وہ، اعجاز چوہدری اور یاسمین راشد کور کمانڈر ہاوس کے باہر  پہنچ چکے ہیں۔ آج جھکنا نہیں ہے، کور کمانڈر آفس کو آگ لگا دو۔  آج خان صاحب کا امتحان ختم ہو گیا اور ہمارا امتحان شروع ہو گیا ہے، یاسمین راشد صاحبہ نے واضح ہدایات دی ہیں کہ کور کمانڈر کے گھر کو آگ لگا دو۔

میاں عباد فاروق  کو کچھ عرصہ سےلاہورر میں عمران خان کے خاص کارکنوں میں شمار  کیا جانے لگا ہے اور ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ عمران خان کے کہنے پر کچھ بھی کر سکتا ہے.  اسے  فروری میں عمران خان کی جیل بھرو تحریک میں پولیس کی گاڑی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار بھی کیا گیا تھا، اور عدالت نے اسے 14 دن کے جسمانی ریمانڈ بھی دیا تھا لیکن بعد میں اسے عدالت سے ضمانت پر رہائی مل گئی۔عباف فاروق کو کچھ ماہ پہلے عمران خان کو ایک کروڑ روپیہ چندہ دینے کے حوالہ سے بھی تحریک انصاف کے کارکنوں میں بہت شہرت ملی تھی۔

یاسمین راشد  اور اعجاز منہاس کی ایک الگ فون کال کی آڈیو بھی لیک ہوئی ہے جس میں یاسمین راشد  اور اعجاز منہاس کو آپس میں گفتگو کرتے سنا جاسکتا ہے، یاسمین راشد اعجاز منہاس سے پوچھ رہی ہیں کہ وہ لوگ ہمیں وہاں سے واٹر کینن کے ذریعے پیچھے کی جانب دھکیل رہے ہیں؟ ہم واپس لبرٹی کی جانب بڑھیں یا پھر یہیں بیٹھ جائیں۔ اعجاز منہاس نے جواب دیا کہ ادھر سے پوچھیں ناں۔