ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کینٹ میں پی ٹی آئی کی بدترین غنڈہ گردی

lAHORE ROITS, pti, cANT, cOR cOMMANDER laHORE, City42
کیپشن: PTI Workers sat on fire the house of Core Commander Lahore on Monday After arrest of Imran Khan in Islamabad. (Photo published by Indian Tribune)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: گزشتہ روز لاہور کینٹ میں پی ٹی آئی کی قیادت کے زیر سرپرستی ہزاروں کارکنان نے تاریخ کی بد ترین غنڈہ گردی کی۔ مظاہرین نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت منظم طریقے سے فوجی تنصیبات کو ٹارگٹ کرتے ہوئے جلاؤ گھیراؤ اور لوٹ مار کا بدترین مظاہرہ کیا۔ اس دوران پی ٹی آئی کی قیادت میڈیا کی وساطت سے اپنے مشتعل ورکرز کو اکساتی رہی۔

 پی ٹی آئی کے غنڈہ گرد جتھوں میں کینٹ کی حدود میں چڑھ دوڑے ۔ انہوں نے پولیس کی گاڑیوں اور سرکاری گاڑیوں کے علاوہ عام لوگوں کی متعدد گاڑیوں کی بھی توڑ پھوڑ کی گئی اور  نذر آتش کردیا گیا۔ اس کے علاوہ سرکاری دفاتر اور املاک کو بے دردی کے ساتھ نذر آتش کر دیا گیا۔ سی ایس ڈی سٹور میں بے شرمی کے ساتھ لوٹ گھسوٹ کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ یہ سب گھناؤنے کام انہوں نے موقعے پر موجود اور فون پر دستیاب قائدین کی سرپرستی میں کئے۔ املاک کو نقصان پہنچانے سے روکنے کی بجائے پی ٹی آئی قائدین مظاہرین کو مسلسل دہشت گردی پر اکساتے رہے۔

 دوسری جانب پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے انتہائی تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کیا اور پی ٹی آئی کے غنڈہ گردوں کو پرامن رہنے کی مسلسل اپیل کرتے رہے۔ حتٰی کہ جناح ہاؤس کے اندر بھی کمال تحمل سے کام لیا گیا مگر پی ٹی آئی کو ذرا برابر بھی شرم نہ آئی۔ ایسی منظم اور تباہ کن غنڈہ گردی کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔ ان غنڈہ گردوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جانا چاہیے اور ان کے قائدین کے خلاف بھی قانون کے تحت مثالی کارروائی کی جانی چاہیے۔

 قوم و ملک کے وہ محافظ جو اندرون ملک اور سرحدوں پر قومی سلامتی کے لیے ہمہ وقت اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں، ان کی ایسی بے توقیری قابل مذمت اور قابل گرفت ہے۔ ایسے طرز عمل کا کوئی انسانی ، مذہبی یا اخلاقی جواز نہیں۔ ایسا برتاؤ تو کوئی دشمن بھی نہیں کرتا۔

 پی ٹی آئی کی فاشسٹ سوچ اور عمل سے ملک اور ریاست کی بے حد بدنامی ہوئی ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے اور مثالی قانونی کارروائی کی متقاضی ہے۔