ویب ڈیسک : 8 ہزار اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
ڈالر کے بعد سونے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہو گیا ۔پاکستان میں سونا 8 ہزار روپے فی تولہ مہنگا ہو گیا جس کے بعد خالص 24 قیراط سونا 2 لاکھ 38 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا۔ 22 قیراط فی تولہ سونا 2 لاکھ 18 ہزار 167 اور 21 قیراط فی تولہ سونا 2 لاکھ 8ہزار 250 روپے میں فروخت ہو رہا ہے 10 گرام چاندی کی قیمت 2700 روپے پر پہنچ گئی۔