ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹر بینک میں ڈالر 290 روپے کا ہوگیا

 انٹر بینک میں ڈالر 290 روپے کا ہوگیا
کیپشن: Dollar
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  امریکی ڈالر کی اڑان کا سلسلہ مسلسل جاری ہے جس کے باعث پاکستانی روپیےکی قدر میں کمی نظرآرہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر5روپے16پیسے مہنگا ہونے کے بعد290 روپےکا ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہونے کے بعد ڈالر292 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 284روپے 84 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کا منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 48 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 41 ہزار 325 پر آ گیا۔گزشتہ روز 100 انڈیکس 41 ہزار 373 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر