ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لوڈ شیڈنگ کے نتائج، دلہنوں کی غلط دلہوں سے شادی ہوگئی

لوڈ شیڈنگ کے نتائج، دلہنوں کی غلط دلہوں سے شادی ہوگئی
کیپشن: bride wrong marriage
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بجلی کی بندش کے باعث دو بہنوں کی اندھیرے میں غلط دلہوں سے شادی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بجلی کی کی بندش کے باعث دو بہنوں کی اندھیرے میں غلط دلہوں سے شادی ہوگئی۔ رمیش لال نامی شخص کی دو بیٹیوں نکیتا اور کرشما کی ڈنگوارا بھولا اور گنیش نامی لڑکوں سے شادی ہوئی، دونوں لڑکوں کا تعلق الگ الگ خاندان سے تھا۔ شادی کی تقریب کے دوران دلہنوں نے نقاب کررکھا تھا جبکہ دونوں نے ایک جیسے عروسی لباس زیب تن کررکھے تھے ۔

شادی کی رسومات چلتی رہیں نہ دلہن کو غلط دلہے کا احساس ہوا اور نہ ہی دلہے کو پتہ چلا کہ جس سے وہ شادی کررہا ہے دراصل وہ دلہن ہیں بلکہ دلہن دوسرے دلہے کیساتھ پھیرے لے رہی ہے دلچسپ بات یہ ہے کہ اس تمام تر صورتحال سے پنڈت بھی بے خبر رہا اور اہل خانہ کو بھی اس بات کا احساس نہ ہوا ۔

 دلہے جب اپنی دلہنیاں لےکر گھر پہنچے تو انہیں خبر ہوئی کہ اس کی دلہن یہ نہیں بلکہ دوسرے دلہے سے بیاہی گئی ہیںجس کے بعد دونوں خاندانوں کے درمیان کافی توتکرار بھی ہوئی ۔واقعہ کے دوسرے شادی دوبارہ سے ہوئی اور دوبارہ سے دونوں جوڑیوں کو پھیرے لینے پڑے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer