صدر کے اقدامات کیخلاف ن لیگ نے بڑا قدم اٹھا لیا

صدر کے اقدامات کیخلاف ن لیگ نے بڑا قدم اٹھا لیا
کیپشن: Arif Alvi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ن لیگ کا صدر کے اقدامات کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کرنے کا فیصلہ،مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا صدر مملکت آئین کی خلاف ورزی کررہےہیں.

تفصیلات کےمطابق صدرمملکت عارف علوی کی جانب سے گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے پر انکار کیا تھا جس پر ن لیگ نے صدر کے اقدامات کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کرنے کا فیصلہ کیا،مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہناتھا کہ قرارداد تیار کرلی ہے ایوان میں پیش کرناچاہتےہیں، صدر نے وزیراعظم کی تمام ایڈوائس کو مسترد کرنے کا طے کرلیاہے۔

وزیراعظم نے گورنرپنجاب کو ہٹانے کی ایڈوائس دی مگر صدر نے مسترد کی،کیا وزیراعظم کو صوبوں میں گورنر تعینات کرنے کا اختیار نہیں؟ایوان صدر میں آئین اور قانون کی پامالی ہورہی ہے،اگر صدر کو کوئی کام نہیں کرنا تو گھر چلے جائیں، صدر مملکت کو کسی پارٹی کا نمائندہ نہیں ہوناچاہیے، صدر مملکت آئین کی خلاف ورزی کررہےہیں ، صدر مملکت مشترکہ اجلاس میں خطاب کیسے کریں گے۔ ن لیگ کا صدر مملکت کے اقدامات پر بحث بھی کرانےکا مطالبہ کیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer