نیلم منیر کی شادی؟ اداکارہ نے مداحوں کی پریشانی دور کردی

 نیلم منیر کی شادی؟ اداکارہ نے مداحوں کی پریشانی دور کردی
کیپشن: Neelam Muneer Khan
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نیلم منیر خان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوچکا ہے، ڈراموں سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ نے فلمی دنیا میں بھی خاصی پذایرئی حاصل کی، گزشتہ دنوں اداکارہ نے فلم  ’چکر ‘ کی پروموشن کے دوران ایک سوال کے جواب میں عمران عباس کو ہاں کی,اس حوالے سے نیلم منیرنے وضاحتی بیان سامنے آیا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان فلم اور ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ نیلم منیر کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں ، سوشل میڈیا پر اکثر متحرک رہتی ہیں،  اداکارہ نیلم منیر کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی ان شخصیات میں ہوتاہے جنہوں نے ڈرامہ اور فلموں دونوں پلیٹ فارمزپر اپنی اداکاری سے لوگوں کو اپناگروید بنایا۔

خوبرواداکارہ کے ٹی ڈراموں کی بات کی جائےتو  ناظرین نے ان کو کافی پسند کیا جبکہ پاکستان فلم انڈسٹری کو بھی سپرہٹ فلموں دیں جو کہ سینما گھروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔بہترین اداکاری پر متعدد ایوارڈز بھی حاصل کرچکی ہیں۔ اپنےمعصومانہ رویے اور باتوں کی وجہ سےآج نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک بھی مقبول ہیں ان کے چاہنے دنیا بھر میں موجود ہیں۔

اداکارہ نیلم منیر نے اپنی شادی کے بارے بات کرتے بتایا کہ میں کسی سے منگنی یا شادی نہیں کررہی، تمام پھیلی ہوئی افواہیں سو فیصد غلط ہیں، اداکارہ نے انسٹاگرام سٹوری پر پوسٹ شیئر کرتے مداحوں کو بتایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں  فلم ’چکر ‘ کی پروموشن کے دوران اداکارہ نیلم منیر کے لیے دولہا ڈھونڈنے کی بھی بات کی گئی جس پر نیلم منیر کا کہنا تھا کہ اُن کا دولہا کون ہوگا اس کا فیصلہ یاسر اور ندا کریں گے۔

 یاسر نواز نے نیلم منیر کے لیے اداکار عمران عباس کا نام تجویز کیا تھا جس پر  نیلم منیر نے یاسر نواز کی جانب سے دیئے گئے نام پر کوئی اعتراض کرنے کے بجائے کہا کہ ’عمران عباس چلیں گے، یہ نام صحیح ہے، عمران عباس بہت اچھے انسان ہیں، مجھے پسند ہیں اور بہت مثبت سوچ کے مالک ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer