رات کے وقت ہارٹ اٹیکس کی شرح کیوں بڑھنے لگی?اہم وجہ سامنے آگئی

national lipid programe
کیپشن: national lipid programe
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 زاہد چودھری : کولیسٹرول خاموش قاتل، دل کے امراض میں اضافے کی بڑی وجہ سامنے آگئی ، ہارٹ کے مریض احتیاط کریں رات کے وقت ہارٹ اٹیکس کی شرح بڑھنے لگی۔

 فلیٹز ہوٹل میں ہونے والے '' نیشنل لپڈ پروگرام ''  کے زیراہتمام معروف طبی ماہرین ڈاکٹر عباس رضا اینڈوکرینالوجسٹ . وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم . چیف ایگزیکٹو پی آئی سی پروفیسر ڈاکٹر بلال محی الدین . پروفیسر نعمان نصیر .ڈاکٹر مجتبی حسن . پروفیسر اشفاق  نے  پریس کانفرنس خطاب کیا ۔

 ڈاکٹر عباس رضا کا کہنا تھا کہ کولیسٹرول کے مسائل سے آگاہی موجود ہے شوگر کے مریضوں میں کولیسٹرول پہلے ہی زیادہ ہوتا ہے  اس حوالےسے مزید احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔ اس حوالےسے پروفیسر بلال محی الدین  کا کہنا تھا کہ کولیسٹرول کی زیادتی ہارٹ اٹیک کا باعث بنتی ہے۔ دل کے مریض محتا ط رہیں رات کے اوقات میں ہارٹ اٹیک کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے. جس طرح کی خوراک کھا رہے ہیں اس کے صحت پرمنفی اثرات  مرتب ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر  ڈاکٹر نعمان نصیر کا کہنا تھا کہ کولیسٹرول کی زیادہ ہونے کی شرح ہمارے ملک میں بڑھ رہی ہے ۔کولیسٹرول  بڑھنے کا مریض کو محسوس نہیں ہوتا اس لئے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ کولیسٹرول سے بچاو کا دن منانا خوش آئند ہے۔ پروفیسر  ڈاکٹر جاوید اکرام کا کہنا تھا کہ کولیسٹرول دنیا بھر کا درپیش مسئلہ ہے. کولیسٹرول کی شرح سے متعلق اپنی تحقیق کی ضرورت ہے کیونکہ ہارٹ اٹیک سے اموات کی شرح سب سے زیادہ ہے ۔ملک میں دل کے امراض خوفناک حد تک تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ ڈاکٹر عباس رضا کولیسٹرول کی روک تھام کیلئے مزید تحقیق وقت کی اہم ضرورت ہے۔پریونشن کارڈیولوجی کا شعبہ قائم ہونا چاہئے. شوگر .کولیسٹرول .دل کے عارضہ کا آپس  گہرا تعلق ہے. تینوں کے محرکات بھی ایک جیسے ہیں.