ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترین گروپ کے عون چوہدری کی اہم عہدے پر تعیناتی

ترین گروپ کے عون چوہدری کی اہم عہدے پر تعیناتی
کیپشن: Aown Chaudhry
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ترین گروپ کے عون چوہدری کو وزیر اعظم شہباز شریف کا مشیر برائے اسپورٹس اور سیاحت تعینات کر دیا گیا۔

صدر مملکت نے عون چوہدری کو  وزیراعظم کی ایڈوائس پر مشیر تعینات کیا ہے، وہ وزیراعظم کے مشیر برائے اسپورٹس اور سیاحت ہوں گے جب کہ ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔

عون چوہدری کو وزیراعظم کو مشیر بنائے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔

واضح رہے کہ عون چوہدری جہانگیر ترین گروپ سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ ماضی میں عمران خان کے قریبی ساتھی تصور کیے جاتے تھے۔