پنجاب میں عید الفطر کیلئے ایس او پیز جاری کرنے کافیصلہ

 پنجاب میں عید الفطر کیلئے ایس او پیز جاری کرنے کافیصلہ
کیپشن: eid ul fitr (SOPs)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصرکھوکھر)سول سیکرٹریٹ میں کوروناوباء کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئےاعلیٰ سطحی اجلاس، عید الفطر کی نماز کے اجتماعات کے لئےایس او پیز جاری کرنے کافیصلہ کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد،چیف سیکرٹری پنجاب ، اعلی ٰسول وعسکری قیادت نے شرکت کی،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئےعید الفطر کی نماز کے اجتماعات کے لئےایس او پیز جاری جائیں گے ، ماسک پہننے، سماجی فاصلہ رکھنے اور دیگر احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔

مزید پڑھئے: عید پر لاک ڈاؤن, کونسا کاروبار بند کونساکھلاہوگا؟ نیا نوٹیفکیشن جاری

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےصوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ این سی او سی کے فیصلوں کی روشنی میں صوبہ میں کوروناوائرس کی روک تھام کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں، ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا،انہوں نے ہدایت کی کہ چاند رات اور عید کے موقع پر سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات سے متعلق پلان کو حتمی شکل دی جائے،ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب میں ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے ، روزانہ ایک لاکھ سے زائد افرادکی ویکسی نیشن کی جارہی ہے۔

دوسری جانب  پنجاب حکومت نے عید پر لاک ڈاؤن سےمتعلق نیا نوٹی فکیشن جاری کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ شہروں میں ٹرانسپورٹ کی اجازت آج شام 6 بجے تک ہے، آج شام 6 بجے سے15 مئی تک بین الصوبائی اور بین اضلاعی ٹرانسپورٹ بند ہو گی تاہم رکشہ ، ٹیکسیز ،نجی گاڑیوں کو50فیصد گنجائش کیساتھ سفر کی اجازت ہوگی۔

 نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران تمام مارکیٹس، کاروبار،دفاتر اور دکانیں بند رہیں گی اور چاند رات بازاروں ،مہندی، چوڑیوں اور کپڑوں کے سٹالز سمیت انڈور،آؤٹ ڈور ریسٹورنٹس پر مکمل پابندی عائد ہوگی، ریسٹورنٹس پر صرف ٹیک آویز کی اجازت ہو گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer