ایک اورملک نےپاکستان پرسفری پابندی عائدکردی

ایک اورملک نےپاکستان پرسفری پابندی عائدکردی
کیپشن: UAE traveling banned on pakistani passengers
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:مالدیپ کے بعد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستانی مسافروں پر سفری پابندی لگا دی، سفری پابندی پاکستان، نیپال، سری لنکا کے مسافروں پر لگائی گئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستانی مسافروں پر پابندی لگا دی۔پاکستان سمیت چار ممالک کے مسافروں پر پابندی لگائی گئی۔ پابندی کے حوالے سےقومی و غیر ملکی پروازوں کو آگاہ کردیا گیا،پابندی کا اطلاق 12 مئی سے ہو گا۔پابندی کا اطلاق اماراتی شہریوں، سفارتی عملے اور بزنس پلان ٹورز پر نہیں ہو گا۔

 دوسری جانب  مالدیپ نے پاکستان سمیت انڈیا، بنگلہ دیش، افغانستان، سری لنکا، نیپال اور بھوٹان کے شہریوں پر بھی سفری پابندی لگا دیں، پابند کا اطلاق 9مئی سے غیر معینہ مدت کے لیے ہے جبکہ ساؤتھ ایشن ممالک کے ورک پرمٹ ہولڈرز پر بھی عارضی پابندی لگا دی گئی ہے اس حوالے سے مالدیپ کی وزارت سیاحت نے ہدایت نامہ جاری کردیا، فیصلہ خطے میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث کیا گیا۔

واضح رہے کہ قبل ازیں  کینیڈا نے پاکستان اور بھارت پرسفری پابندی عائد کیں ہیں،کینیڈین ایوی ایشن نے (نوٹم) جاری کیا جس کے تحت بھارت اور پاکستان سے کینیڈا جانے والی تمام براہ راست پروازوں پر پابندی ہوگی، سفری پابندی 30 دن کی مدت کے لئے نافذ العمل ہوگی،پی آئی اے نے اپنی کینیڈا جانے والے تمام پروازیں منسوخ کردی ہیں۔