ماڈل ٹاؤن میں غیر رہائشی افراد کا داخلہ بند

ماڈل ٹاؤن میں غیر رہائشی افراد کا داخلہ بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( وقاص احمد ) بڑھتی ہوئی وارداتوں سے خوفزدہ ماڈل ٹاؤن انتظامیہ کی عجیت منطق، غیر رہائشی افراد کا موٹرسائیکل پر ماڈل ٹاؤن میں داخلہ بند کر دیا، انتظامیہ کے فیصلے سے شہریوں کی شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

وارداتیں روکنے کیلئے ماڈل ٹاؤن انتظامیہ نے حیران کن فیصلہ کیا ہے. ماڈل ٹاؤن انتظامیہ نے داخلی راستوں پر بیرئیرلگا کرغیر رہائشی افراد کی موٹرسائیکل کا داخلہ بند کر دیا۔

ذرائع کے مطابق صاحبزادہ سیف الرحمان کی طرف سے داخلہ بند کرنے کی ہدایات کی گئی۔ گزشتہ روز سیکورٹی اہلکاروں نے موٹرسائیکل کے ساتھ ساتھ غیر رہائشیوں کی گاڑیوں کو بھی ماڈل ٹاؤن داخلہ نہیں ہونے دیا تھا۔ فیصلے سے فیروزپور روڈ سے ماڈل ٹاؤن لنک روڈ، اتفاق ہسپتال اور ایم بلاک مارکیٹ جانے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

شہری ماڈل ٹاؤن لنک روڈ اور فیروز پور روڈ کیلئے ماڈل ٹاؤن سے گزرتے ہیں۔ ماڈل ٹاؤن سیکورٹی ناکوں پر روک پر موٹرسائیکل سوار افراد کو متبادل راستے استعمال کرنے کا کہہ رہی ہے۔

یاد رہے سابق پرنسپل ڈی پی ایس سکول  شہلہ ملک کو ماڈل ٹاؤن کی بنک سکوائر مارکیٹ میں دوران واردات فائرنگ کرکے زخمی کیا گیا تھا۔ پولیس نے شہلہ ملک کے بیٹے کی مدعیت میں نامعلوم ڈاکو کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی۔

ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد نے سروسز ہسپتال میں زیر علاج سابق پرنسپل کی عیادت کی۔ انکا کہنا تھا کے ملزم کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل اور پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں گی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو جلد از جلد ملزم گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔