ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کبھی کبھی خود کیلئے جینا اچھا لگتا ہے، عائزہ خان

کبھی کبھی خود کیلئے جینا اچھا لگتا ہے، عائزہ خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گلبرگ (زین مدنی )معروف اداکارہ عائزہ خان کا کہنا ہے کہ انسان کو کبھی کبھی خود کے لیے جینا بھی اچھا لگتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عائزہ خان نے انسٹاگرام پر اپنے حال ہی میں کیے گئے فوٹو شوٹ کی کچھ تصاویر شیئر کیں، جس میں انہوں نے خوبصورت لباس کے ساتھ کانوں میں خوبصورت جھمکے بھی پہنے ہوئے ہیں۔ اِن تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے عائزہ خان نے اپنی پہلی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’کبھی کبھی خود کے لیے جینا اچھا لگتا ہے، کبھی خود کا خیال رکھنا اچھا لگتا ہے۔‘اداکارہ نے لکھا کہ ’کبھی خود کو صرف اپنی ہی نظر سے دیکھنا بھی اچھا لگتا ہے، کبھی خود پر پیار آنا بھی اچھا لگتا ہے۔‘

عائزہ خان نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ ’پھر میں سوچتی ہوں کہ وہ زندگی بھی کیا کوئی زندگی ہے جسے اکیلے جینا اچھا لگتا ہے؟‘اداکارہ نے اپنے فوٹو شوٹ کی ایک اور تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کے پاس ہمیشہ خوش رہنے کا انتخاب ہوتا ہے۔‘

Malik Sultan Awan

Content Writer