پی سی بی کا ویمن کرکٹ سٹرکچر میں تبدیلی کا فیصلہ

پی سی بی کا ویمن کرکٹ سٹرکچر میں تبدیلی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہباز علی ) ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر میں تبدیلی کیلئے اقدامات جاری، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمن ڈیپارٹمنٹ کرکٹ کو بھی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ملکی کرکٹ کے لئے نئے مجوزہ ڈومیسٹک سٹرکچر میں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کے خاتمے سے مردوں کے ساتھ ساتھ ویمن کرکٹرز بھی متاثر ہوں گی۔ بورڈ نے ڈومیسٹک سٹرکچر میں ویمن کرکٹ کی ڈیپاٹمنٹل کرکٹ ٹیموں کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی تمام کھلاڑیوں کا تعلق ڈیپارٹمنٹ کرکٹ سے ہے، خواتین کرکٹ میں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ سب سے زیادہ پیسہ خرچ کرتا ہے۔ خواتین ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ٹیم ریجن کے مقابلے میں ایک کھلاڑی پر 3 گناہ زیادہ خرچ کرتا ہے۔

واضح رہے کہ ویمن ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو زرعی ترقیاتی بینک، سٹیٹ بینک اور ایچ ای سی چلا رہے ہیں جنہوں نے کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ پر ملازمتیں دے رکھی ہیں، گزشتہ برس قومی ون ڈے چیمپیئن شپ میں زرعی ترقیاتی بینک، سٹیٹ بینک اور ایچ ای سی شریک تھی۔