دھوکے بازی بند کرو، کریم کمپنی کے ڈرائیورز سراپا احتجاج بن گئے

 دھوکے بازی بند کرو، کریم کمپنی کے ڈرائیورز سراپا احتجاج بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم) سبز باغ دکھائے مگر کسی کام نہ آئے، کریم کار اور رکشہ ڈرائیورز کمپنی کی ناروا پالسیوں کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے، کمپنی مخالف شدید نعرے بازی بھی کی۔

یہ خبر پڑھیں۔۔لاہوریئے اب ایک اور کام نہیں کرسکیں گے،عدالت نے پابندی لگا دی

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کریم کے ہیڈ آفس کے باہر کریم کے کار اور رکشہ ڈرائیورز نے کمپنی کی پالسیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا، ڈرائیور نے کہا کہ کمپنی کے کرایہ کا ریٹ 25 روپے فی کلومیٹر سے کم کرکے 6 روپے فی کلو میٹر کر دیا گیا جبکہ دیگر کمپنیاں 35 روپے فی کلو میٹر دے رہی ہیں۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔پنجاب کے افسروں کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے بڑی خبر آگئی

انھوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے کمپنی کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے رائیڈ بونس کو 1850 سے بڑھا کر 2950 کیا جائے۔ کسٹمر کی لوکیشن کو اپ گریڈ کیا جائے۔

خبر پڑھیں۔۔خوبرو اداکارہ صبا قمر پر نئی مصیبت آن پڑی

احتجاجی ڈرائیورز نے کسٹمر کی شکایت پر بلاوجہ اکائونٹس بلاک نہ کرنے کا بھی مطالبہ کردیا۔ انکا کہنا ہےکہ پٹرول کی قیمت بڑھنے کے ساتھ کرایوں میں بھی اضافہ کیا جائے۔