پنجاب کے افسروں کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے بڑی خبر آگئی

پنجاب کے افسروں کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) پنجاب کے بڑے افسران کیلئے بڑی خبر، لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر کے پی سی ایس افسروں کی ترقیوں کا طریقہ کار کالعدم قرار دے دیا۔

خبر پڑھیں۔۔۔ خوبرو اداکارہ صبا قمر پر بڑی آفت ٹوٹ پڑی

تفصیلات کے  مطابق چیئرمین پنجاب سروس ٹربیونل شعیب سعید کی سربراہی میں فل بینچ نے پنجاب سیکرٹریٹ سروس کے افسران کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے ساجد بشیر و دیگر کی اپیلیں منظور کرلیں، درخواست گزاروں کے وکیل ملک اویس خالد نے موقف اختیار کیا کہ پی سی ایس افسروں کی تعداد کے مطابق پروموشن کوٹہ درست نہیں، 452 افسروں کو تعداد کے مطابق کوٹہ مختص نہیں کیا گیا جبکہ پی ایم ایس افسران کی ترقی کیلئے زیادہ کوٹہ دیا گیا.

یہ خبر پڑھیں۔۔ لاہور ہائیکورٹ نے بڑی پابندی لگا دی

پنجاب حکومت کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پی ایس سی افسران کے پاس فیلڈ کا تجربہ نہ ہونےکی وجہ سے ان کا پرموشن کوٹہ کم رکھا گیا، ٹربیونل نے دلائل سننے کے بعد پی ایس سی افسران کی پرموشن کا کوٹہ بڑھانے کیلئے اپیلیں منظور کر لیں اور سروس کوٹہ 37 فیصد کر دیا گیا جبکہ پی ایم ایس افسران کا کوٹہ70 سے کم کر کے 63 فیصد کر دیا گیا۔