ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے کا پیر سے جمعرات ورکنگ ڈے ؛ پچاس فیصد ورک فرام ہوم ، نوٹیفیکشن جاری

ایل ڈی اے کا پیر سے جمعرات ورکنگ ڈے ؛ پچاس فیصد ورک فرام ہوم ، نوٹیفیکشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ایل ڈی اے میں حکومتی کفایت شعاری پالیسی کے تحت سوموار سے جمعرات تک ورکنگ ڈے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔

ایل ڈی اے میں پچاس فیصد سٹاف کی حاضری اور پچاس فیصد کو ورک فرام ہوم دیا جائے گا۔

ملازمین کی پالیسی کو متعلقہ ڈائریکٹوریٹس کے ڈائریکٹرز مانیٹر کریں گے۔ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر رابعہ ریاست نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

 واضح رہے اس سے قبل پنجاب حکومت نے بھی  نوٹیفیکشن جاری کیا جس کے مطابق تمام سرکاری گاڑیوں کے پٹرول پر50فیصد کٹوتی ہو گی،وزراء،چیف سیکرٹری کے ساتھ پروٹوکول کی گاڑیوں پر پابندی عائد کردی ۔ آئی جی ، پولیس افسران اور ہوم سیکرٹری کیلئے پروٹوکول گاڑیوں پرپابندی لگا دی ۔ وزراء اور چیف سیکرٹری ، آئی جی کے ساتھ ایک سکیورٹی گاڑی ہو گی۔ پنجاب بھر میں نئی گاڑیوں کی خریداری پرپابندی ہوگی۔
سرکاری ملازمین کو ورک فرام ہوم کی اجازت دے دی گئی ۔اداروں میں ضروری عملہ ہی دفتر آئے گا۔پیرسے جمعرات تک سرکاری اداروں میں کام ہوگا۔
جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو سرکاری محکموں میں چھٹی ہو گی۔
تمام محکموں کے اجلاس آن لائن ہوں گے۔صوبے بھر میں سرکاری ڈنرپربھی پابندی ہوگی۔پنجاب میں ڈسٹرکٹ پٹرولیم مانیٹرنگ کمیٹیاں قائم کر دی گئیں۔مانیٹرنگ کمیٹیاں پٹرول کی طلب و رسد کی چیک کریں گی۔پرائیویٹ اداروں کو بھی ورک فرام ہوم کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی گئی ۔ 
پنجاب بھر میں آؤٹ ڈور تقریبات پر بھی پابندی ہوگی۔ ضلع کی سطح پر ٹرانسپورٹ کے کرایوں کی مانیٹرنگ کی جائیگی۔