ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کی ایندھن بچت ایڈوائزری جاری ؛ کاروباری اداروں کو ورک فرام ہوم کرانے کی ہدایت

پنجاب حکومت کی ایندھن بچت ایڈوائزری جاری ؛ کاروباری اداروں کو ورک فرام ہوم کرانے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب حکومت کی ایندھن بچت کیلئے نئی ایڈوائزری جاری ہوگئی ۔
  کاروباری اداروں کو زیادہ سے زیادہ ملازمین کو گھر سے کام کرانے کی ہدایت  کر دی گئی ۔ صرف ضروری اور بنیادی عملہ دفاتر بلانے کا حکم  دیاگیا ۔ دفاتر میں بجلی اور توانائی کے استعمال میں احتیاط برتنے کی ہدایت  کی گئی ۔  
ایئرکنڈیشنرز اور دیگر برقی آلات کے محدود استعمال کی ہدایت کی گئی ۔ ٹرانسپورٹ کے استعمال کو بھی محدود رکھنے کے احکامات جاری کردیے گئے ۔ ایندھن بچانے کیلئے کاروباری اداروں کو ورک فرام ہوم پر زور دیا گیا ۔ 
 علاقائی صورتحال کے پیش نظر پنجاب حکومت کی ایندھن بچت پالیسی میں غیر ضروری سفر اور ٹرانسپورٹ کے استعمال میں کمی لانے کا حکم جاری کیا گیا ۔  
فیکٹریوں پر اس ایڈوائزری کا اطلاق نہیں ہوگی 

سیکرٹری لیبر پنجاب دانش افضال نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا.