ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی خبریں! اوگرا نے وضاحت جاری کردی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی خبریں! اوگرا نے وضاحت جاری کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ترجمان اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں پر وضاحت جاری کردی ۔

ترجمان اوگرا نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 73.40 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 84.95 روپے اضافہ کی کوئی سمری وزیرِ اعظم آفس کو نہیں بھجوائی گئی۔  ترجمان اوگرا نے کہا کہ یہ دعویٰ سراسر بے بنیاد ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

  ترجمان نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی مذکورہ خبریں من گھڑت اور جھوٹی ہیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اس طرح کی غیر مصدقہ اطلاعات پر کان نہ دھریں۔