ویب ڈیسک : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہُرمُز بند کرنے پر ایران کو 20 گنا زیادہ طاقت سے نشانہ بنانے کی دھمکی پر ایران نے ردعمل دے دیا۔
ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ عاشورہ سے محبت کرنے والے ایرانی عوام تمہاری کھوکھلی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے۔
علی لاریجانی نے مزید کہا کہ تم سے زیادہ طاقت ور لوگ بھی ایرانی عوام کو مٹانے میں ناکام رہے، لہذا خبردار رہو کہیں ایسا نہ ہو مٹنے والے تم خود ہی بن جاؤ۔
قبل ازیں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران جنگ جلد ختم ہو سکتی ہے لیکن اس ہفتے نہیں۔ آئل مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کا عمل ایران پر زیادہ سخٹ حملوں کو متحرک کرے گا۔ ٹرمپ نے کہا، "اگر ایران نے کوئی ایسا کام کیا جس سے آبنائے ہرمز میں تیل کا بہاؤ روکا جائے، تو وہ اس سے 20 گنا زیادہ مار کھائے گا جتنا کہ اب تک مارا گیا ہے۔"