ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل پی ایس ایل 11 کے شیڈول کا اعلان، پہلا میچ کہاں ہوگا؟

ایل پی ایس ایل 11 کے شیڈول کا اعلان، پہلا میچ کہاں ہوگا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، جس کے تحت 26 مارچ سے 3 مئی تک 44 میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا ۔ 

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں پہلی بار آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی، دو نئی ٹیمیں بھی شامل کی گئی ہیں۔ حیدرآباد کنگز مین اور راولپنڈی پنڈیز لیگ میں شامل ہونے والی نئی فرنچائزز ہیں۔ 

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے میچز 6 شہروں میں کھیلے جائیں گے۔ فیصل آباد اور پشاور پہلی بار ایچ بی ایل پی ایس ایل میچز کی میزبانی کریں گے۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ ہر ٹیم لیگ مرحلے میں دس میچز کھیلے گی، پلے آف 28 اپریل سے شروع ہوں گے۔ 

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 11 میچز کھیلے جائیں گے، ایک کوالیفائر بھی شامل کیا گیا ہے۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے 15 میچز شیڈول کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ فیصل آباد میں پہلی بار ایچ بی ایل پی ایس ایل کے سات میچز کھیلے جائیں گے ۔ 

پشاور کا عمران خان کرکٹ سٹیڈیم پہلی بار ایچ بی ایل پی ایس ایل کی میزبانی کرے گا۔ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں چار میچز، تمام میچز میں ملتان سلطانز ایکشن میں ہوں گے۔ اس کے علاوہ نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے چھ میچز شیڈول کیے گئے ہیں۔ 

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں 12 ڈبل ہیڈرز کھیلے جائیں گے ۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے لیے میڈیا ایکریڈیٹیشن کا عمل شروع، آخری تاریخ 13 مارچ ہے۔