سٹی 42 : یوم علیؑ کے موقع پر ڈولفن سکواڈ ، پولیس ریسپانس یونٹ کا سیکورٹی پلان مکمل کرلیا گیا ۔ ڈولفن سکواڈ لاہور پولیس کے شانہ بشانہ سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔
ڈولفن سکواڈ کے 800 سے زائداہلکار عزاداری جلوسوں، مجالس کی سکیورٹی پر تعینات ہوں گے۔ ڈولفن سکواڈ مرکزی جلوس کے گامے شاہ اختتام پذیر ہونے تک موجود ہوں گیں۔ مرکزی جلوس کے دوران ڈولفن و پی آر یو راؤنڈ دی کلاک تسلسل کیساتھ پٹرولنگ کریں گے۔
ایس پی ڈولفن اسامہ امین چیمہ کا کہنا ہے کہ کوئی بھی جوان جلوس کے اختتام پذیر ہونے تک اپنا ڈیوٹی پوائنٹ نہیں چھوڑے گا، شہر میں یوم علیؑ پر سکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلوس کے دوران تمام روٹس کی سیف سٹی اتھارٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ ڈولفن سکواڈ جلوس کے اردگرد مشکوک افراد کی چیکنگ کی کو موثر بنائیں ۔
دوسری جانب پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے جدید ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے سخت سرویلنس جاری ہے۔ ڈرون سرویلنس کے دوران پتنگ بازی کی نشاندہی پر فوری کارروائی کی گئی۔ اس کے علاوہ فیکٹری سے دھویں کے اخراج کی بروقت نشاندہی کی گئی ۔
ترجمان سیف سٹی کے مطابق محکمہ ماحولیات کو فوری اطلاع دی گئی۔