ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 کفایت شعاری مہم: شادی میں مہمانوں کی تعداد  پر بھی پابندی عائد

 کفایت شعاری مہم: شادی میں مہمانوں کی تعداد  پر بھی پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: حکومت نے ملک بھر میں جاری کفایت شعاری مہم کے تحت شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں نئے ضوابط نافذ کر دیے ہیں۔

جاری کردہ  نوٹیفکیشن کے مطابق اب ہر تقریب میں ’ ون ڈش’ کا اصول لازمی ہوگا اور مہمانوں کی تعداد 200 سے زیادہ نہیں ہو سکتی۔ انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان قواعد پر سختی سے عملدرآمد کروائے۔

مزید برآں، کھانے میں صرف ایک ڈش پیش کرنے کی اجازت ہوگی اور اس کی خلاف ورزی کرنے والے ہال مالکان اور منتظمین کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 تقریبات کو مقررہ وقت پر ختم کرنا بھی لازمی قرار دیا گیا تاکہ بجلی کی بچت ممکن ہو سکے۔

  ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شادی ہالز، فارم ہاؤسز اور ہوٹلوں کی اچانک چیکنگ کریں اور قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ ہالز کو سیل کرنے کی کارروائی بھی عمل میں لائیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں پچھلے چند سالوں سے شادی بیاہ اور بڑی تقریبات میں وسائل کی ضیاع اور غیر ضروری اخراجات ایک سنجیدہ مسئلہ بن گئے ہیں۔ گزشتہ سال بھی حکومت نے شادیوں میں بڑے ضیافتوں اور اضافی کھانے پر پابندیاں عائد کی تھیں، تاکہ توانائی اور مالی وسائل کی بچت کی جا سکے۔
" ون ڈش" کی پالیسی کا مقصد خاص طور پر یہ ہے کہ گھریلو سطح پر مالی بوجھ کم کیا جائے اور زیادہ کھانے اور ضیاع کی روک تھام تھا۔ 

شادی ہالز اور فارم ہاؤسز کے منتظمین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس نئے اصول پر سختی سے عمل کریں اور اپنی تقریبات کی منصوبہ بندی اسی کے مطابق کریں۔

حکومت نے یہ واضح کیا ہے کہ کفایت شعاری مہم کے تحت کیے جانے والے اقدامات قومی مفاد اور وسائل کی بچت کے لیے ضروری ہیں۔