ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب:ریاض کے شمال میں ڈرون گر کر تباہ

سعودی عرب:ریاض کے شمال میں ڈرون گر کر تباہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : ریاض کے شمال میں رہائشی علاقے پر ڈرون گر کر تباہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 سعودی محکمہ شہری دفاع کے مطابق ریاض کے شمال میں واقع الزلفی کے ایک رہائشی علاقے میں ایک ڈرون گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

 محکمہ شہری دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس واقعے کے نتیجے میں معمولی مالی نقصان ہوا ہے، تاہم کوئی جانی نقصان یا کسی کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

 یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، روایتی سکیورٹی اسٹامپ پیپر کا استعمال ختم

 دوسری جانب سکیورٹی خطرات کے باعث جرمنی  نے بغداد سے اپنے سفارتی عملے کو عارضی طور پر منتقل کرنے کا اعلان کر دیا۔

  جرمن وزارتِ خارجہ کے   ترجمان نے کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے سکیورٹی خطرات کے باعث جرمنی نے بغداد میں اپنے سفارت خانے کے عملے کو عارضی طور پر عراق سے منتقل کر دیا ہے،بغداد میں جرمن سفارت خانے کے عملے کی سکیورٹی صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔

  انھوں نے کہا کہ ’خطرناک سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بغداد میں جرمن سفارت خانے کے عملے کو فی الحال عارضی طور پر عراق سے منتقل کر دیا گیا ہے۔