ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یونان کشتی حادثہ کیس میں گرفتار ملزم یاسر کی درخواستِ ضمانت مسترد

یونان کشتی حادثہ کیس میں گرفتار ملزم یاسر کی درخواستِ ضمانت مسترد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : یونان کشتی حادثہ کیس میں گرفتار ملزم یاسر کی درخواستِ ضمانت، لاہور ہائیکورٹ نے عدم پیروی کی بنیاد پردرخواست مسترد کر دی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نےسماعت کی۔ سماعت کے دوران وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل رفاقت ڈوگر پیش ہوئے جبکہ ملزم یاسر کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہ ہوا، جس پر عدالت نے درخواست ضمانت عدم پیروی پر خارج کر دی۔

 اس کیس میں ایف آئی اے نے یونان کشتی حادثہ سے متعلق ملزم کیخلاف 18 دسمبر 2024 کو مقدمہ درج کیا تھا،جبکہ ملزم کو 20 فروری 2025 کو گرفتار کیا گیا۔

Ansa Awais

Content Writer