ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 55 ہزار سے تجاوز، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 55 ہزار سے تجاوز، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: گزشتہ دنوں کی مندی کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے باعث مارکیٹ میں اپر سرکٹ لاک لگ گیا اور ٹریڈنگ کو عارضی طور پر ایک گھنٹے کے لیے روکنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق کاروبار کے آغاز پر ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا اور ہنڈرڈ انڈیکس میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایک موقع پر انڈیکس میں 9 ہزار 728 پوائنٹس تک اضافہ دیکھنے میں آیا  جبکہ یہ 1 لاکھ 56 ہزار 209 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔

بعد ازاں مارکیٹ میں تیزی برقرار رہنے کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس مجموعی طور پر 9 ہزار 303 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 55 ہزار 783 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

 اس دوران کے ایس ای 30 انڈیکس میں 6.7 فیصد اضافہ ہونے پر اسٹاک ایکسچینج کے قواعد کے مطابق کاروبار کو 45 منٹ کے لیے معطل کر دیا گیا۔

معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان کے ساتھ ساتھ عالمی مارکیٹس میں بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کے اثرات مقامی اسٹاک مارکیٹ پر بھی پڑے ہیں۔

دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں بھی کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی۔ ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج میں تقریباً 1.2 فیصد جبکہ جنوبی کوریا کی مارکیٹ میں 6.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح جاپان کی اسٹاک مارکیٹ میں بھی 3.2 فیصد بہتری دیکھنے میں آئی۔

واضح رہے کہ  گزشتہ روز  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا تھا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے دن پی ایس ایکس میں ٹریڈنگ کا آغاز ہی مندی سے ہوا اور ایک مرحلے پر 100 انڈیکس 9 ہزار 780 پوائنٹس کی بڑی کمی کے بعد 1 لاکھ 47 ہزار 715 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔

 اسی دوران کے ایس سی 30 انڈیکس میں 6.39 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث ٹریڈنگ کو 45 منٹ کے لیے روک دیا گیا۔