ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پولیس منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن میں ؛ بھاری کھیپ پکڑ لی 

لاہور پولیس منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن میں ؛ بھاری کھیپ پکڑ لی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرا ر خان : لاہور پولیس منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن میں آگئی ، منشیات کی  بھاری کھیپ پکڑ لی 

جوہر ٹاؤن پولیس نے  انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے پشاور سے منشیات کی بھاری کھیپ لاہور لانے والا ملزم گرفتار کر لیا
 پولیس کے مطابق ملزم نور خطاب نے کار کے خفیہ خانوں میں منشیات چھپا رکھی تھی،گاڑی سے 18 کلو چرس، ایک کلو آئس اور ایک کلو افیون برآمد ہوئی،  پولیس نے ملزم کے زیر استعمال گاڑی بھی قبضہ میں لے لی ، مقدمہ درج کرلیا  

 ماڈل ٹاؤن میں منشیات فروش گرفتار

ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس منشیات فروشوں کیخلاف  ایکشن میں آگئی ،کاہنہ پولیس نے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتار کر لیا
ملزم کو خفیہ اطلاع پر جھیڈو گاؤں سے حراست میں لیا گیا،ملزم  نے کاہنہ کاچھا اور گردونواح میں منشیات سپلائی کرنےکااعتراف کر لیا 
ملزم رفیق سے 1 کلو 280 گرام چرس برآمد  ہوئی ، اورمقدمہ درج کرلیا