شاہین عتیق: شادی کیلئےدیاگیا سوٹ وقت پر سلائی نہ کرن کے نہ دینے ، اوراصل کی جگہ دوسراسوٹ دینے پر شہری نے لبرٹی کے علاقہ میں واقع ایک بوتیک پر ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا،۔
عدالت نے دعوے کی سماعت 21 مارچ کو کرنے کے لئے متعلقہ بوتیک کے مالک کو نوٹس بھیج دیا۔
کنزیومر کورٹ میں علامہ اقبال ٹاون کے اسامہ نعمان نے لبرٹی مارکیٹ مین کام کر رہی ایک بوتیک شاپ پر اٹھائیس لاکھ پندرہ ہزارروپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا۔
اس شہری کے وکیل نے درخواست میں موقف اختیار کیاکہ اس نے شادی پرپہننے کیلئےسوٹ دیا، جو وقت پر نہ سلائی کرکے نہیں دیاگیا،احتجاج کیا تو دوسرے کپڑے کا سوٹ دیدیا گیا۔ ان کا قیمتی سوٹ تبدیل کردیا گیا، جس سے وہ ذہنی اذیت میں مبتلا رہے۔ عدالت نے اکیس مارچ کو درخواستگزار کے وکیل کوطلبی کا نوٹس جاری کردیا۔