ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اہلیہ سے طلاق لینے کے بعد بھارتی کرکٹر کے ساتھ خاتون کون ؟ ٹی وی کیمروں نے مناظر ریکارڈ کرلیے

اہلیہ سے طلاق لینے کے بعد بھارتی کرکٹر کے ساتھ خاتون کون ؟ ٹی وی کیمروں نے مناظر ریکارڈ کرلیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بھارت کے کرکٹر یوزویندر چہل اور ان کی دوست آر جے مہوش کی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل دیکھنے کے مناظر ٹی وی کیمروں نے فلمبند کرلیے۔

یوزویندر چہل اور ڈانسر دھناشری ورما کی شادی 2020 میں ہوئی تھی لیکن گزشتہ دنوں ہی دونوں کی باقاعدہ علیحدگی ہوگئی۔یوزویندر چہل طلاق کی خبروں کے بعد مشہور خاتون ریڈیو جوکی (آر جے) مہوش کے ساتھ نظر آنے لگے تھے تاہم آر جے نے تنقید کا نشانہ بنانے والوں پر شدید غصے کا اظہار کیا تھا۔ تاہم اب یوزویندر چہل اور آر جے مہوش کے ایک ساتھ دبئی میں چیمپئنز ٹرافی کا فائنل دیکھنے کے مناظر ٹی وی کیمروں نے فلمبند کرلیے۔

میچ ٹیلی کاسٹ کے دوران کئی مرتبہ دونوں کو دکھایا گیا۔ 

بھارتی کرکٹر اور آر جے ایج ساتھ میچ دیکھنے بعد ایک بار پھر سرخیوں میں آگئے اور وہیں سوشل میڈیا پر دونوں کے تعلقات کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔دوسری جانب آر جے مہوش نے بھی بھارت کی جیت کے بعد جشن کی ویڈیو اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جس میں کرکٹر چہل بھی ان کے ہمراہ نظر آ رہے ہیں۔

 ریڈیو جوکی مہوش فیشن، فٹنس اور سیاحت کے حوالے سے وی لاگنگ کرتی ہیں اور ان کے کئی پرینکس بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکے ہیں۔اس کے علاوہ مہوش فلم پروڈیوسر بھی ہیں۔