ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں پی سی بی کی غیر موجودگی پر وضاحت پیش کردی

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں پی سی بی کی غیر موجودگی پر وضاحت پیش کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل کی اختتامی تقریب کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے حکام کی غیر موجودگی پر وضاحت پیش کر دی۔

آئی سی سی کے ترجمان نے بتایا کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین محسن نقوی دراصل ٹورنامنٹ کے میزبان بورڈ کے نامزد نمائندے تھے او اُن کو تقریب میں مدعو کیا گیا تھا لیکن وہ شرکت نہ کر سکے۔

ترجمان نے کہا "محسن نقوی دستیاب نہیں تھے اور فائنل کے لیے دبئی کا سفر نہیں کیا"۔

تقریب میں پاکستانی نمائندگی کے فقدان پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے آئی سی سی نے اپنی ایوارڈ تقریبات کے طے شدہ پروٹوکول کی وضاحت کی۔

آئی سی سی کے ترجمان نے کہا " انٹرنیشنل کرکٹ کونسل صرف ٹورنامنٹ کے میزبان بورڈ کے سربراہ جیسے صدر، نائب صدر، چیئرمین یا چیف ایگریکٹو کو ایوارڈ تقریب میں شرکت کے لیے مدعو کرتی ہے۔ دیگر بورڈ حکام چاہے وہ مقام پر موجود ہوں یا نہیں، اسٹیج پر تقریب تقسیم انعامات کا حصہ نہیں بنتے"۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مزید زور دیا کہ یہ پروٹوکول اس کے تمام ٹورنامنٹس میں مستقل طور پر نافذ رہا ہے اور یہ صرف چیمپئنز ٹرافی کے لیے مخصوص نہیں تھا ۔

چیمپئنز ٹرافی کا فائنل دبئی میں کھیلا گیا کیونکہ بھارت کے میچز پاکستان سے منتقل کر دیے گئے تھے کیونکہ بھارتی حکومت نے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا تھا۔

اگرچہ ٹورنامنٹ کے بیشتر میچز پاکستان میں کھیلے گئے لیکن چمپئینز ٹرافی کے فائنل کی دبئی میں ہونے والی تقریب کے دوران میزبان ملک کی عدم شرکت پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ جس پر پی سی بی نے بھی آئی سی سی سے وضاحت طلب کی ہے اور کہا ہے کہ محسن نقوی چیئرمین  پی سی بی  طبعیت کی ناسازی کے باعث دستیاب نہیں ہیں اس لیے انہوں نے پی سی بی کا نمائندہ  نامزد کیا تھا جو تقریب میں شریک ہوگا اور وہ  موقع پر موجود تھے  مگر آئی سی سی نے ان کو سٹیج پر نہیں بلایا