ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

141 ملین روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار

141 ملین روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسیم افتخار: آر ٹی او 1 نے 141 ملین روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث ملزم مبشر احمد کو کسٹمز، ٹیکسیشن اور اینٹی اسمگلنگ کورٹ 1 کے اسپیشل جج کے سامنے پیش کرکے ملزم کا رمانڈ حاصل کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق آر ٹی او 1 نے 141 ملین روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث ملزم مبشر احمد کو کسٹمز، ٹیکسیشن اور اینٹی اسمگلنگ کورٹ 1 کے اسپیشل جج کے سامنے پیش کرکے ملزم کا رمانڈ حاصل کرلیا۔

ترجمان آرٹی او ون کا کہنا تھا کہ ملزم پر ولیانی انٹرنیشنل ٹیکس فراڈ میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے، کروڑوں روپے کے سیلز ٹیکس کے جعلی بل جاری کرنے میں ملوث اہم ملزم مبشر احمد نے ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کرلی لیکن کسٹمز، ٹیکسیشن اور اینٹی اسمگلنگ کورٹ 1 کے اسپیشل جج کے سامنے سرنڈر کرلیا۔

آر ٹی او 1 کی جانب سے سیلز ٹیکس فراڈ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ترجمان آرٹی او ون کا مزید کہنا تھا کہ جن کے اب تک کے نتائج کے مطابق اس سیلز ٹیکس فراڈ میں ایک گینگ ملوث ہے جس میں ملزم کے رشتہ دار بھی شامل ہیں، جو مل کر کاروبار کرتے تھے جس کے ذریعے کروڑوں روپے کا سیلز ٹیکس فراڈ کیا گیا ہے۔