ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیمپئنز ٹرافی ٖفائنل جیتنے کیلئے کیا پلاننگ کی تھی؟ کے ایل راہول نے بتا دیا

 چیمپئنز ٹرافی ٖفائنل جیتنے کیلئے کیا پلاننگ کی تھی؟ کے ایل راہول نے بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی بیٹر اور وکٹ کیپر کے ایل راہول نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی جیت کو محنت اور ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دے دیا۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، راہول نے چمپئنز ٹرافی کی جیت کو ایک خواب قرار دیا اور کہا کہ یہ بھارتی ٹیم کی محنت اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

 کے ایل راہول نے کہا کہ یہ میری پہلی چیمپئنز ٹرافی ہے اور میں اس جیت پر بے حد خوش ہوں، ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی اور ہر کھلاڑی نے اپنی ذمہ داری پوری کی یہی ہماری کامیابی کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

راہول نے بتایا کہ جب لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میں نے وکٹ کیپنگ کب شروع کی تو میں ان سے یہی کہتا ہوں، بھائی، میں ہمیشہ سے وکٹ کیپر تھا!' لیکن بھارتی ٹیم میں مجھے اس کا موقع کم ہی ملا۔

کے ایل راہول نے مزید کہا کہ جب انہوں نے کرکٹ شروع کی تھی، تو وہ وکٹ کیپر بیٹر کے طور پر کھیلتے تھے، لیکن وقت کے ساتھ بیٹنگ پر زیادہ توجہ دی۔

انہوں نے کہا کہ 2019 میں، جب ٹیم کو وکٹ کیپر کی ضرورت تھی، تو انہوں نے ذمہ داری قبول کی اور اُس وقت سے اب تک یہ رول ادا کر رہا ہوں۔

راہول نے کہا کہ وہ ہمیشہ ٹیم کی ضروریات کے مطابق خود کو ڈھالنے کی کوشش کرتے ہیں۔ کرکٹ ایک ٹیم گیم ہے اور آپ کو اپنی ذمہ داری کو سمجھنا اور اسی کے مطابق کارکردگی دکھانی ہوتی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ مجھے مختلف ذمہ داریاں دی گئیں اور میں ان میں کارکردگی دکھانے کے قابل رہا۔

واضح رہے کہ اتوار کو بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔