سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ۔

سعودی سپریم کورٹ کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ، کل بروز سوموار 11 مارچ کو پہلا روزہ ہوگیا۔ خلیجی ممالک میں بھی کل پہلا روزہ ہوگا۔ 

 یو اے ای حکام کا کہنا ہے کہ یو اے ای میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ۔

عرب میڈیا کے مطابق آسٹریلیا، انڈونیشیا، ملائیشیا میں یکم رمضان منگل 12 مارچ کو ہوگی،برونائی دارالسلام، سنگاپور، فلپائن میں بھی یکم رمضان 12 مارچ کو ہو گی۔آسٹریلیا کے نیشنل امام کونسل کے فیڈرل فتوی کونسل نے بیان جاری کیا ہے کہ پیر11 مارچ شعبان کا آخری روز ہو گا،آسٹریلیا میں مسلمان پیر کو نماز تراویح کا اہتمام کریں۔