وزیراعظم شہباز نے رمضان ریلیف پیکج کی رقم ساڑھے 7 ارب سے بڑھا کر ساڑھے 12 روپے کر دی

 وزیراعظم شہباز نے رمضان ریلیف پیکج کی رقم ساڑھے 7 ارب سے بڑھا کر ساڑھے 12 روپے کر دی
کیپشن: Shahbaz Sharif, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے ماہ رمضان میں عوام کیلئے خصوصی پیکج کی رقم میں بڑا اضافہ کر دیا۔

وزیراعظم نے رمضان ریلیف پیکج کا حجم ساڑھے7 ارب روپے سے بڑھا کر ساڑھے 12 ارب روپے کردیا ہے اور اس کے ساتھ ہی رمضان ریلیف پیکج کا دائرہ کاربھی بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔ شہباز شریف نے زیادہ سے زیادہ غریب، نادار اور مستحق افراد تک رمضان ریلیف پیکج پہنچانے کی ہدایت کی ہے جس وجہ سے یوٹیلٹی اسٹورز اور بی آئی ایس پی کے ساتھ اب موبائل یونٹس بھی کھانے پینےکی سستی اشیا دیں گے۔

ابتدائی طورپر 1200 موبائل پوائنٹس اور 300 مستقل پیکج ریلیف مراکز قائم کیے جا رہے ہیں، یکم رمضان سے اختتام رمضان تک ریلیف پیکج میں عام بازار سےکم نرخ پر اشیا دی جائیں گی اور متعین مقامات کے علاوہ ٹرک مختلف علاقوں میں غریب عوام کو سستی اشیا  پہنچائیں گے۔ اس کے علاوہ موبائل ایپ کے استعمال کی رہنمائی کیلئے خصوصی ویڈیو بھی جاری کی جائے گی، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی والا ڈیش بورڈ بنایا جا رہا ہے تاکہ موبائل آٹے کی فروخت کی نگرانی ہو سکے۔

موبائل یونٹس کے ایک سے دوسرے مقام تک منتقلی کے دوران آٹے کی فراہمی جاری رہے گی، موبائل اور لائیو فوٹیج سے آٹے کی تقسیم کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔

اس خصوصی پیکج کے تحت 3 کروڑ 96 لاکھ خاندانوں کو رمضان میں سستے داموں کھانے پینے کی اشیا دی جائیں گی اور  رمضان ریلیف پیکج کے تحت مستحق افراد کو بازار سے 30 فیصد سستی اشیا  دی جائیں گی، آٹے پر فی کلو 77 روپے اورگھی پر 70 روپے فی کلو سبسڈی دی جائے گی۔

واضح رہے وزیراعظم نے7 مارچ کو ساڑھے 7 ارب روپےسبسڈی سے رمضان ریلیف پیکج کا اعلان کیا تھا۔