سو سے زائد سکول بند

 سو سے زائد سکول بند
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: برطانیہ بھر میں برفانی طوفان کے الرٹ برقرار ہیں، ویلز میں برفباری کے باعث سو سے زائد سکول بند کردیے گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے مختلف علاقوں کو قطب شمالی سے آنے والے برفانی طوفان کا سامنا ہے، سردی کی شدید لہربرقرار ہے، اسکاٹ لینڈ کے علاقے آلٹن ہارا میں درجہ حرارت منفی 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ کے مختلف علاقوں میں جمعے کی صبح تک برفباری جاری رہنے کا امکان ہے، انگلینڈ کے وسطی اور شمالی علاقوں میں 40 سینٹی میٹر تک برفباری متوقع  ہے۔

برطانیہ میں گزشتہ رات 2010 کے بعد مارچ میں سب سے سرد رات ریکارڈ کی گئی ، برفباری کے باعث مختلف شہروں میں ائیر پورٹ پر پروازوں کا نظام متاثر ہوگیا جبکہ اسکول بند کردیے گئے۔

Ansa Awais

Content Writer