ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خوش گپیوں میں مگن غیر ملکی کھلاڑی پول میں جا گرا،ویڈیو وائرل

Australian player fall into poll
کیپشن: Australian player fall into poll
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کے دورے پر  آنے والے  آسٹریلوی وکٹ کیپر  بیٹر ایلیکس کیری ہوٹل کے سوئمنگ پول میں جاگرے۔اس واقعے کی باقاعدہ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائر ل ہوچکی ہے۔

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے انسٹاگرام پر ایلکس کیری کو مینشن کرتے ہوئے 2  ویڈیوز شیئر کیں جس میں دوسرے کھلاڑیوں سے خوش گپیوں میں مصروف ایلکس باتیں کرتے کرتے پول میں پول میں گرگئے۔

ایک کھلاڑی نے  ایلکس پکارتے ہوئے خبردار بھی کیا لیکن اس کے باوجود ایلکس پول میں گرگئے۔

View this post on Instagram

A post shared by Pat Cummins (@patcummins30)

دوسری ویڈیو میں پول میں گرے ایلکس پر تمام کھلاڑیوں کو ہنستے اور اس واقعے سے مکمل طور پر لطف اندوز ہوتے بھی دیکھاگیا۔

ویڈیو  کو دیکھا جا سکتا ہے کہ ایلکس کیری کے لیے گِرنا اس وقت زیادہ تشویش کا باعث بنا جب انہوں نے دیکھا کہ اُن کا بیگ تک کھلا ہے جس کے باعث موبائل بھی بھیگ گیا ،انہوں نے فوری طورپر موبائل پول کے باہر کھڑے کھلاڑی کی جانب پھینکا اور پھر خود باہر آگئے۔