ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ گوہر خان شادی کے تین ماہ بعد حاملہ؟شوہر کی تصدیق

اداکارہ گوہر خان شادی کے تین ماہ بعد حاملہ؟شوہر کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) بالی ووڈ انڈسڑی کی مشہوراداکارہ گوہر خان کے بارے سوشل میڈیا پر اہم خبر زیرگردش ہے، جس کی تصدیق ان کے شوہر نے بھی کردی جبکہ اداکارہ کا بھی اس حوالے سے وضاحتی بیان سامنےآچکا ہے۔

تفصیلات کےمطابق  بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ وماڈل گوہر خان کی گزشتہ سال 2020 کے آخری ماہ دسمبر میں شادی ہوئی تھی، شادی کے تین ماہ بعد بھارتی ہی کی ایک وئب سائٹ پر اداکارہ کے شوہرزیددربار نے اپنی اہلیہ کے بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ تین ماہ بعد حاملہ ہوگئیں،خبر میں مزید اس بات کا بھی انکشاف کیا گیا کہ زید دربار اپنی اہلیہ اداکارہ گوہرخان سے عمر میں 12 سال چھوٹے ہیں جس پر مداح چونک گئے اور مختلف چہ مگوئیاں کرنے لگے۔ 

اس قسم کی خبریں سامنےآنے اداکارہ گوہر خان نے اپنے حاملہ ہونے کی افواہوں کی تردید کی، سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اداکارہ نے بھارتی میڈیا کو کرارا جواب دیتے ہوئے کھری کھری سنائیں، ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ’تمہارا دماغ خراب ہے، اپنی خبر میں سچائی لیکر آؤ۔‘’میرے شوہر کے مجھ سے 12 سال چھوٹے ہونے کی جھوٹی خبر تو بہت پُرانی ہوگئی ہے لہٰذا خبر لکھتے ہوئے دماغ کا استعمال کریں۔‘

بالی ووڈ اداکارہ نے مزید لکھتے ہوئے کہا کہ ’حال ہی میں میرے والد کا انتقال ہوگیا ہے، براہِ کرم اپنی بےبنیاد خبروں میں تھوڑا احساس پیدا کریں۔‘آخر میں اس بات کی وضاحت بھی کردی کہ ’میں حاملہ نہیں ہوں، شکریہ۔‘

واضح رہے کہ بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ وماڈل گوہر خان نے سال 2020 کے آخری ماہ شادی کی تھی، شادی پر شوبز سے وابستہ لوگ حیرت زدہ  تھے کہ انہوں نے زندگی کا بڑا فیصلہ کرتے  کسی کو اطلاع نہیں ہونے دی، اداکارہ گوہر خان اور معروف ٹک ٹاکر زید دربار کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔ شادی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer