کرونا وائرس، فضائی مسافروں کیلئے درد سر بن گیا

کرونا وائرس، فضائی مسافروں کیلئے درد سر بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد) کروناوائرس کے خدشات کے پیش نظر فضائی مسافروں کیلئےمشکلات کم نہ ہو سکیں، مشہد، دوحہ اور مسقط جانیوالی پروازیں منسوخ کر دیں جبکہ لاہور سے جانے اور آنیوالی 15پروازیں متاثر رہیں۔
ائیرپورٹ انکوائری کےمطابق مشہدجانیوالی پرواز ڈبلیو 5110، دوحہ جانیوالی پرواز پی کے 289، دمام سے آنیوالی پروازایس 157، دمام جانیوالی پرواز ایس 158کو منسوخ کردیاگیا. ابوظہبی جانیوالی پرواز پی کے263، جدہ سے آنے والی پرواز پی اے 471، کراچی سے آنیوالی پرواز پی کے 312، کراچی جانے والی پرواز پی کے 313، سکھر جانیوالی پرواز پی کے 629 بھی منسوخ ہو گئی۔

سکھر سے آنیوالی پرواز پی کے 630، اسلام آباد سے آنیوالی پرواز پی کے 385 کو منسوخ کر دیا گیا جبکہ دوسری جانب مختلف پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں، جن میں سے جدہ جانے والی پرواز پی اے 470 ساڑھے 9گھنٹے، مدینہ سے آنے والی پرواز پی کے 748اڑھائی گھنٹے تاخیرسے پہنچی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔