ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلم زندگی تماشہ التوا کا شکار

فلم زندگی تماشہ التوا کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) لالی وڈ انڈسٹری کی نئی فلم ”زندگی تماشہ “التواءکا شکار ہوگئی، ہدایتکار سرمد سلطان کھوسٹ بھی پریشانی کا شکار ہوگئے۔
لالی وڈ انڈسٹری کی نئی فلم زندگی تماشہ جسے مذہبی جماعت کی جانب سے اعتراض اٹھانے کے بعدریلیز کرنے سے روک دیا گیا تھا اور فلم کی ریلیز اسلامی نظریاتی کونسل کو کیس بھیجا گیا تھا لیکن فلم کو اسلامی نظریاتی کونسل نے دیکھا ہی نہیں جس کے بعد مرکزی فلم سنسر بورڈ بھی کوئی فیصلہ نہ کرپایا اوراب فلم زندگی تماشہ کی ریلیز کے لئے کوششیں بھی دم توڑ گئیں ۔فلم کی کاسٹ میں اداکار عارف حسن،علی قریشی،ایمان سلیمان اور عمران کھوسٹ شامل ہیں اور فلم کے ہدایتکار سرمد سلطان کھوسٹ ہیں جنہوں نے تاحال فلم کی ریلیز کے حوالے سے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer