ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوٹیلٹی سٹورز میں اسٹاک ختم، صارفین خالی ہاتھ لاٹنے لگے

یوٹیلٹی سٹورز میں اسٹاک ختم، صارفین خالی ہاتھ لاٹنے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زیشان نزید)شہر کے یوٹیلٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قلت کا سامنا ہے، دالیں ،بیسن ،چینی کے بعد گھی ،آئل اور چائے کا سٹاک بھی ختم ہونے کے قریب، صارفین خالی ہاتھ لوٹنے لگے مگرحکومت کے سرپر جوں تک نہ رینگی۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز سے اشیائے ضروریہ کے قلت کو مہینوں گزر گئے، شہری خالی ہاتھ لوٹتے ہوئے وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنانے لگے, شہریوں کا کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف پہنچانے کی دعویدار حکومت بے نقاب ہوگئی ہے، سازش کے تحت یوٹیلٹی سٹورز کو تباہ کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئےسرکاری طور پر یوٹیلٹی سٹورز کو ختم کرنے کا اعلان کردے۔

دوسری جانب یوٹیلٹی سٹورز انتظامیہ بھی اشیائے ضروریہ کے سٹاک کی فراہمی میں بے بس دکھائی دیتی ہے، سٹورز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تاحال سبسڈی کی رقم نہ ملنے پر سٹاک نہیں لا سکیں ۔