ملک اشرف : 2ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی خدمات پنجاب کے سپرد، سیشن جج ضیاء اللہ پنجاب لیبر کورٹ نمبر 11 تعینات کردیاگیا، سیشن جج شاہدہ سعید پنجاب لیبر کورٹ نمبر 7 میں لگ گئیں۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد رجسٹرار نےنوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ جس کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ضیاء اللہ کو پنجاب لیبر کورٹ نمبر11 میں تعینات کیا گیا ہے۔جبکہ وہ ڈیرہ غازی خان کے پریزائیڈنگ آفیسربھی ہونگے۔ اسی طرح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہدہ سعید کو پنجاب لیبر کورٹ نمبر 7 اور گوجرانوالہ کی پریزائیڈنگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شاہدہ سعید کی تعیناتی تین سالہ مدت کے لیے کی گئی ہے، جبکہ دونوں جوڈیشل افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 13 جون تک اپنی نئی ذمہ داریوں کا چارج سنبھال لیں۔