ویب ڈیسک:جنوبی افریقا کے شہرجوہانسبرگ کےقریب فائرنگ سے 12 افرادجان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ جوہانسبرگ کے قریب انفارمل سیٹلمنٹ میں پیش آیا جہاں 10 سے زائد مسلح افراد نے رات کے وقت دھاوا بول کر 12 افراد کو گولی مار کر ہلاک کیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 9 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔