ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی بچت اسکیموں پر منافع کی نئی شرح جاری

قومی بچت اسکیموں پر منافع کی نئی شرح جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر منافع کی نئی شرحوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، جن کا اطلاق 10 جون سے ہوگا۔

جاری اعلامیے کے مطابق بہبود سیونگز سرٹیفکیٹ اور پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ پر منافع کی شرح میں 1.2 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی شرح 13.2 فیصد ہو گئی ہے۔اسی طرح شریعہ سروا اکاؤنٹ پر منافع کی شرح 0.9 فیصد اضافے کے ساتھ 11.88 فیصد مقرر کی گئی ہے، جبکہ اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر شرح منافع بڑھا کر 12.11 فیصد کر دی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹ کی شرح منافع میں بھی اضافہ کیا گیا ہے اور یہ 12.24 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پر بھی منافع میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے تحت ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر منافع 11 ہزار 770 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق نئی شرحوں کا اطلاق 10 جون 2026 سے مؤثر ہوگا، جس سے قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والے افراد کو زیادہ منافع حاصل ہوگا۔