ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاری اڈہ پولیس کی کارروائی، موبائل چور گینگ کے 2 ارکان گرفتار

لاری اڈہ پولیس کی کارروائی، موبائل چور گینگ کے 2 ارکان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: لاری اڈہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی متحرک موبائل چور گینگ کے ارکان کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی سٹی پولیس کے مطابق ملزمان کو خفیہ اطلاع پر مال مسروقہ سمیت گرفتار کیا گیاہے  گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل، 10 موبائل فون ، 80 ہزار روپے نقد رقم اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل چوری اور جیب تراشی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں جبکہ تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزمان وارداتوں کے دوران اسلحہ بھی استعمال کرتے تھے۔

گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ سلیم اور اس کا ساتھی بلال شامل ہیں۔ دونوں کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔