ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائیونڈ میں ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

رائیونڈ میں ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، دو زخمی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:رائیونڈ میں کینسر کیئر ہسپتال کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر سڑک کنارے موجود درخت سے ٹکرا گئی۔ تصادم کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک شخص موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ٹیموں نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال رائیونڈ منتقل کر دیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ضروری قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دی گئی ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔